ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھ وے کو فلم The Devil Wears Prada 2 کے پریمیئر کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے قرآنِ پاک کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایک مداح سے مختصر گفتگو کے دوران قرآن کا تحفہ وصول کرتی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ کی جانب سے حالیہ ایک انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ استعمال کرنے پر آن لائن بحث جاری ہے۔
A fan has gifted Anne Hathaway a copy of the Quran at ‘THE DEVIL WEARS PRADA 2’ premiere after she said “inshallah” in a recent interview.
(Source: harryl_1223/IG) pic.twitter.com/yAKE3hnvZS
— DiscussingFilm (@DiscussingFilm) April 22, 2026
واضح رہے کہ اداکارہ ایک انٹرویو میں عمر بڑھنے اور صحت مند، طویل زندگی کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ’میں ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں انشاء اللہ، امید ہے‘۔
یہ جملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد افراد نے اس بات پر گفتگو کی کہ اداکارہ نے یہ لفظ کس درست انداز میں استعمال کیا۔














