نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز 2027 کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے تعاون سے کھیلوں کی تاریخیں 4 سے 11 اپریل 2027 مقرر کردی گئیں۔
اجلاس میں سیف گیمز کے لیے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری اور اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔ سیف گیمز میں مجموعی طور پر 28 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جن میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting of the Steering Committee on preparations for the SAF Games.
In coordination with the South Asian Olympic Committee, the dates for the Games have been finalized from 4th to 11th… pic.twitter.com/4STLVijz5H
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 5, 2026
اعلامیے کے مطابق سیف گیمز کے مقابلے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منعقد ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے اور کھیلوں کے مقامات کی تیاری مقررہ وقت میں مکمل کی جائے۔
انہوں نے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اسحاق ڈار نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، ہر ممکن مدد دینے کی پیشکش
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ طارق باجوہ، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔














