نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر طاہر اندرابی نے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سفیر طاہر اندرابی کی وزارتِ خارجہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے بالخصوص ترجمانِ دفتر خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری اے سی ڈی آئی ایس کی حیثیت سے ان کی نمایاں خدمات اور مؤثر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے کفایتی اقدامات، اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردیں
اسحاق ڈار نے کہا کہ سفیر طاہر اندرابی نے وزارتِ خارجہ کے اسٹریٹجک ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر اندرابی آئندہ بھی پاکستان کے قومی مفادات کے مؤثر فروغ اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a farewell call from Pakistan’s Permanent Representative to the UN in Geneva, Ambassador Tahir Andrabi @TahirAndrabi.
The DPM/FM appreciated Ambassador Andrabi’s distinguished service at the… pic.twitter.com/wSBrxLlVSH
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 5, 2026
نائب وزیراعظم نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر پاکستان کے مؤثر کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا، خصوصاً اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی 2026 کی صدارت کے تناظر میں سفیر اندرابی کی ذمہ داریوں کو اہم قرار دیا۔
پاکستان نے رواں سال اگست میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھالی تھی، جس کے دوران سفیر طاہر اندرابی نے پاکستان کی جانب سے کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کی۔
یہ فورم عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ اور اسلحہ کنٹرول سے متعلق مذاکرات کے لیے اہم کثیرالجہتی پلیٹ فارم ہے۔
اسحاق ڈار نے سفیر طاہر اندرابی کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔














