آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے ایک سہ فریقی یا فور نیشن ٹورنامنٹ کرانے پر باقاعدہ غور شروع کر دیا ہے۔

اس اہم پیش رفت اور ملٹی نیشن سیریز کے مالی فوائد کا حتمی جائزہ رواں ماہ دبئی میں شیڈول آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گزشتہ کئی سالوں سے آئی سی سی کو پاک بھارت میچز پر مشتمل ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کرانے کی تجاویز دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کھیل جاری رہنا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت کرکٹ میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی

اب توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں اس تجویز کو باقاعدہ زیرِ بحث لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کے ‘فیوچر ٹورز پروگرام’ (ایف ٹی پی) کا اہم سیمینار 22 اور 23 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 12 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اور 8 ایسوسی ایٹ ممبران کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ملٹی نیشن سیریز کے فوائد اور فارمیٹ

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران روایتی دو طرفہ ون ڈے یا ٹی 20 سیریز کے مقابلے میں ملٹی نیشن سیریز کے مالی اور تجارتی فوائد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

زیرِ غور نئے فارمیٹ کے تحت پاکستان اور بھارت کے ساتھ دنیا کی مزید 1 یا 2 ٹاپ ٹیموں کو شامل کر کے ایک سنسنی خیز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف عالمی سطح پر شائقین کی دلچسپی بڑھانا ہے بلکہ کرکٹ کے لیے نئے اور منافع بخش تجارتی مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

مزید پڑھیں:تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی تناؤ کے باعث پاکستان اور بھارت نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔

اس طویل عرصے کے دوران یہ دونوں روایتی حریف صرف آئی سی سی کے عالمی ایونٹس یا ایشین کرکٹ کونسل کے ملٹی نیشن ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں۔

اگر آئی سی سی کے اجلاس میں اس نئی تجویز کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے، تو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو ایک بار پھر تواتر کے ساتھ پاک بھارت مقابلے دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

ویڈیو

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا