دالبندین اور گردونواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع چاغی کے اہم شہر دالبندین اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین شہر سے 15 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 53 کلومیٹر درج کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث مقامی رہائشیوں میں سخت ہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ و استغفار کا ورد کرتے ہوئے شدید سراسیمگی کی عالم میں اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کھلے میدانوں کی طرف بھاگ نکلے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ حالات اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp