6 ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ کا آغاز ہوا، جب بھارتی افواج نے لاہور پر حملہ کرتے ہوئے بی آر بی نہر تک پیش قدمی کی۔
پاکستان کے بہادر سپوت میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی بٹالین کے ہمراہ نہر کے کنارے مورچے سنبھالے اور دشمن کے بار بار کیے جانے والے حملوں کو بہادری سے ناکام بنایا۔
ان کی بے مثال جرأت، ثابت قدمی اور عظیم قربانی کے نتیجے میں لاہور محفوظ رہا۔ اسی تاریخی معرکے اور شہدا کی قربانیوں کی یاد میں ہر سال 6 ستمبر کو یومِ دفاع منایا جاتا ہے۔ مزید جانیے عارف ملک کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔













