نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Egyptian Foreign Minister Badr Abdelatty.
The two Foreign Ministers discussed Pakistan-Egypt bilateral relations and exchanged views on regional and international developments. FM Badr also… pic.twitter.com/lU4QLdhVk1
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 6, 2026
گفتگو کے دوران مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسحاق ڈار کو مصر کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق مصر کا دورہ کریں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور دیگر اہم علاقائی معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط پہلے بھی جاری رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، ہر ممکن مدد دینے کی پیشکش
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔














