یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی، ملیر گیریژن کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی تقریبات میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی، سول و عسکری حکام نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر شہدا کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقاتیں کی گئیں اور وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یومِ دفاع و شہدا کی پروقار تقریب

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی۔

تقریب کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ ایڈجوٹنٹ جنرل نے شہدا کے اہلِ خانہ سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل نے ان کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملیر گیریژن کراچی میں بھی شہدا کو خراجِ عقیدت

یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر ملیر گیریژن میں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی سمیت سندھ رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔

یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے شہداء کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہدا کی بے مثال قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

بلوچستان میں بھی یومِ دفاع و شہدا کی پروقار تقریبات

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر بلوچستان میں بھی مختلف مقامات پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کوئٹہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہدا پر سلامی دی، جبکہ سول و عسکری حکام نے یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر گوادر میں شاہراہیں قومی عزم، قربانی، استقامت اور شجاعت کے بینرز سے سجا دی گئیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے بھی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچستان کے شہریوں نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp