کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بلوچستان کی سیاست میں ایک بار پھر کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، جہاں ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنی کابینہ میں اہم تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ میر محمد صادق عمرانی کو صوبائی کابینہ سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کے زیرانتظام محکمہ آبپاشی کا قلمدان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور حاجی علی مدد جتک کو دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کو ایک مرتبہ پھر حکومت میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور ذرائع کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر برائے زراعت مقرر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ممکنہ ردوبدل کے تحت میر محمد عاصم کرد گیلو کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ (پی ایچ ای) کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ حاجی محمد خان لہڑی کو بورڈ آف ریونیو کی ذمہ داری سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم اس ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس یا صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں مختلف ناموں اور ممکنہ تبدیلیوں پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

بلوچستان میں چند سالوں میں تبدیلیاں اور ردوبدل کوئی نئی بات نہیں ماضی میں بھی کئی رکن صوبائی اسمبلی وزارتوں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا مؤقف ہے کہ بلوچستان کابینہ میں ممکنہ نئے ردوبدل کو محض چند وزارتوں کے قلمدانوں کی تبدیلی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اپنی حکومت کے تیسرے سال میں داخل ہوتے ہوئے کابینہ کی کارکردگی، سیاسی نمائندگی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان طاقت کے توازن کو ایک بار پھر ترتیب دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

خاص طور پر آبپاشی، زراعت، پی ایچ ای اور بورڈ آف ریونیو جیسے محکمے بلوچستان میں سیاسی اور انتظامی اعتبار سے انتہائی اہم سمجھے جاتے ہیں۔ پانی کی قلت، زرعی بحران، ترقیاتی منصوبوں اور زمینوں سے متعلق معاملات کے باعث ان وزارتوں کی سیاسی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کابینہ کا اجلاس، پہلی ٹرانس جینڈر پالیسی متعارف، مزید کون سے اہم فیصلے کیے گئے؟

سیاسی پنڈتوں کے مطابق اگر میر محمد صادق عمرانی کو کابینہ سے فارغ کرنے اور ان کے محکمے کو علی مدد جتک کے حوالے کرنے کی اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ کابینہ کے اندر ایک اہم سیاسی تبدیلی ہوگی۔

علی مدد جتک کو پہلے ہی محکمہ داخلہ جیسی حساس ذمہ داری دی جا چکی ہے اور انہیں مزید اہم قلمدان ملنے کی صورت میں حکومت کے اندر ان کی سیاسی اہمیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح میر علی حسن زہری کی بطور مشیر زراعت ممکنہ واپسی بھی دلچسپ سیاسی پیش رفت ہوگی، کیونکہ انہوں نے رواں سال فروری میں وزارت زراعت سے استعفیٰ دیا تھا۔

ان کی دوبارہ شمولیت اس بات کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی اہم سیاسی شخصیات کو حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں فعال رکھنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کابینہ کی پاکستان کیخلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت

سیاسی حلقوں کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا یہ ممکنہ اقدام صرف کابینہ کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش ہے یا پھر اس کے پیچھے بلوچستان کی حکمران سیاست میں نئی سیاسی صف بندی اور طاقت کے توازن کی بڑی تبدیلی موجود ہے۔

فی الحال سب کی نظریں وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ہیں، جہاں سے کسی بھی وقت بلوچستان کابینہ کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ سکتا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی بی اے 9 ضمنی انتخاب: سخت مقابلے کے بعد پیپلز پارٹی کے اختر عباس ناشاد کامیاب

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی