پاکستان نے بھارت میں تاریخی مسجد کو شہید کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مسلمانوں کے خلاف منظم استحصال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی شہر سہارنپور میں تاریخی مسجد کو گرانے کا اقدام قابل مذمت ہے، جبکہ بابری مسجد کی 1992 میں مسماری مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت کی واضح علامت بن چکی ہے۔
🔊PR No.2️⃣3️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Statement by the Spokesperson
🔗⬇️ pic.twitter.com/c7WJAPwPkg
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 6, 2026
دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔ بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کے منظم استحصال پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور ان کی عبادت گاہوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں انتظامیہ نے 70 سال پرانی مسجد کو شہید کردیا۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے اہلِ علاقہ کو مسجد سیل کرنے کا کہا گیا تھا، جس کے بعد 5 ستمبر کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد گرانے کی کارروائی مکمل کی گئی۔














