امریکا کی جانب سے 5 ایرانی تیل بردار ٹینکروں کو تباہ کیے جانے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اردن کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 20 میں سے 18 میزائل فضا میں تباہ کردیے، جبکہ باقی 2 غیرآباد علاقوں میں گرے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران تنازع، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملوں کا تبادلہ
ایران نے خلیج میں موجود امریکی مفادات اور تیل کی ترسیل کو مزید نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں پر موجود تیل بردار جہازوں کو بھی خبردار کیا ہے۔
MASSIVE EXPLOSIONS NEAR KHARG ISLAND
Four Iranian oil tankers linked to Iran’s Revolutionary Guards Corps (IRGC) in the Gulf of Oman were targeted, as well as another tanker near Kharg Island, a major oil terminal off Iran’s Gulf coast, Centcom added.
Tehran responded by… pic.twitter.com/MipXfWneML
— Rob Vendetti (@rob_vendetti) September 9, 2026
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز پر بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں 5 ایرانی تیل بردار جہاز تباہ کیے گئے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی بحری جہازوں پر حملے کی ہر کوشش کے جواب میں ایران کو مزید تیل بردار جہازوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:ایران کا کویت پر نیا میزائل اور ڈرون حملہ، امریکا نے دوبارہ کارروائی کی دھمکی دیدی
کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور برینٹ خام تیل کی قیمت جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔














