وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں مختلف گروپس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کرلیں۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، عالمی یومِ خواندگی پر صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
زینب سمیع 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے
عائزہ افضل 1047 نمبروں کے ساتھ دوسری اور آمنہ آصف 1046 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آمنہ اظہر نے 1003 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے یکساں طور پر 1002 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں
وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔
نتائج کے اعلان کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ والدین اور اساتذہ نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا۔














