چین میں کارگو جہاز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، سرکاری میڈیا

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز غیر ملکی کارگو جہاز میں جمعرات کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جن میں 5 افراد بھی شامل ہیں جو لاپتا بتائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم دیوارِ چین کے سائے میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کا جشن

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق مشرقی شپنگ ہب چنگ ڈاؤ میں لنگر انداز بلک کیریئر جہاز پر آگ لگنے کے وقت 42 افراد سوار تھے۔

ان میں سے 17 افراد کو نکالا گیا جن میں 5 زخمی بھی شامل تھے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام تک تمام 25 لاپتا افراد مل گئے تھے جن میں سے کسی میں زندگی کے آثار نہیں تھے۔

اس نے کہا کہ کھلی آگ تقریباً دوپہر 2:30 بجے 0630) جی ایم ٹی) بجھا دی گئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے پہلے بتایا تھا کہ جہاز کی مرمت کے لیے بندرگاہ پر قیام کے دوران صبح تقریباً 11:15 بجے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ژنہوا سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جائے وقوعہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں اوشن میلوڈی نامی ایک بڑا جہاز یارڈ میں لنگر انداز دکھائی دے رہا ہے جس کے ڈیک پر درجنوں ریسکیو اہلکار موجود ہیں اور جہاز میں داخل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

جہاز کے سامنے ڈاک پر کئی فائر ٹرک اور ایمبولینسیں کھڑی تھیں۔

جہازوں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق اوشن میلوڈی 190 میٹر (623 فٹ) لمبا بلک کیریئر ہے جو لائبیریا کے پرچم تلے سفر کر رہا ہے جس نے جہاز کو چنگ ڈاؤ میں لنگر انداز دکھایا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چنگ ڈاؤ ایک بڑا بین الاقوامی بحری مرکز ہے جو 180 سے زائد ممالک اور خطوں کی 700 سے زائد بندرگاہوں سے منسلک ہے۔

صدر شی جن پنگ نے ذمہ داروں کا سختی سے احتساب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: چین میں سیلاب کے باعث تقریباً 900 سانپ فرار، سرچ آپریشن جاری

شی نے کہا کہ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو اس واقعے سے گہرا سبق سیکھنا چاہیے اور ہر قسم کے آگ کے خطرات کی مکمل تحقیقات اور اصلاح کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp