واٹس ایپ کی ’رسٹرکٹڈ چیٹ‘، نئے فیچر کی تفصیلات سامنے آگئیں

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی منتخب کردہ چیٹس کو اپنے دیگر لنک ڈیوائسز پر نظر آنے سے روک سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، بغیر اکاؤنٹ صارفین بھی کال میں شامل ہوسکیں گے

‘رسٹرکٹڈ چیٹ’ نامی یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا فار اینڈرائیڈ ورژن 2.26.36.5 میں دیکھا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے کچھ خاص چیٹس کو واٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ ایپ اور دیگر لنک ڈیوائسز کے ساتھ سنک ہونے سے روکا جا سکے گا۔

رسٹرکٹڈ چیٹ فیچر کیا کرے گا؟

یہ اہم فیچر حساس چیٹس کو صرف آپ کے پرائمری فون تک محدود رکھنے میں مدد دے گا جبکہ آپ اپنی باقی تمام چیٹس پہلے کی طرح کئی ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔

فی الحال میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ میں صارفین اپنا اکاؤنٹ تقریباً 4 ڈیوائسز سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس سے پیغامات تک رسائی آسان تو ہو جاتی ہے لیکن اسی اکاؤنٹ سے لنک کمپیوٹر، فون اور ٹیبلٹ پر تمام چیٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ میں اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط، صارفین کے لیے نئی سہولیات متعارف

رپورٹ کے مطابق رسٹرکٹڈ چیٹ ایک اختیاری سیٹنگ ہوگی جسے صارفین اپنی مرضی سے کسی بھی انفرادی چیٹ پر اپلائی کر سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور کمپنی نے تاحال اس کی ریلیز کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کے بعد ایک اور قدم

بتایا جا رہا ہے کہ یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے موجودہ ‘ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی’ آپشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی میں پہلے ہی یہ سہولتیں موجود ہیں کہ چیٹ کو ایکسپورٹ نہیں کیا جا سکتا، میڈیا خودکار طور پر فون گیلری میں سیو نہیں ہوتا اور میسجز کو میٹا اے آئی کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

نیا رسٹرکٹڈ چیٹ فیچر اس پر ایک اور لیئر کا اضافہ کرے گا جس سے رسٹرکٹڈ کی گئی چیٹس لنک ڈیوائسز پر سرے سے نظر ہی نہیں آئیں گی۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر، صارفین ایک کلک سے اے آئی اسٹیکرز واٹس ایپ پر منتقل کرسکیں گے

واضح رہے کہ رسٹرکٹڈ چیٹ کو ‘چیٹ لاک’ کے ساتھ کنفیوز نہیں کرنا چاہیے۔ چیٹ لاک اسی ڈیوائس پر چیٹ کو کھولنے سے روکتا ہے جبکہ نیا فیچر منتخب چیٹس کو دوسری ڈیوائسز پر سنک ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp