پشاور: دوران تقریب ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تختی دیوار سمیت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی بڑی شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے افتتاحی تختی کے لیے حال ہی میں تعمیر کی گئی ایک دیوار گرنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویش، تحقیقات کی ہدایت

حکام کے مطابق اتوار کے روز مذکورہ پولیس اہلکار افتتاحی تقریب کی سیکیورٹی پر مامور تھا جہاں کے پی کے وزیراعلیٰ کو بھی بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہجوم کے دباؤ کی وجہ سے پیش آیا اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے 200 ارب روپے کے ’پشاور ری وائٹلائزیشن پلان‘ کے تحت سڑکوں کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد تقریب گاہ چھوڑ دی۔ انہوں نے پشتخرہ چوک انڈرپاس کی سنگ بنیاد رکھنے کی ایک الگ تقریب میں بھی شرکت کی۔

گزشتہ ماہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے نگومان میں چھت گرنے کے ایک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی جب خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی سے چھٹکارا چاہتے ہیں، ڈاکٹر شائستہ جدون

اس کے علاوہ جولائی میں پشاور میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث چھتوں اور دیواروں کے گرنے کے واقعات میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟