فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجود فوجی روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں بالخصوص پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp