امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ہلکا اضافہ

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.31 روپے پر بند ہوئی جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے قبل جمعہ کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 277.32 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ

عالمی سطح پر پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ دوسری جانب جاپانی ین حالیہ اضافے کو برقرار رکھتے ہوئے سات ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو اور بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود کے ممکنہ فیصلے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

خام تیل اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی

گزشتہ 6 ماہ سے جاری ایران امریکا کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں جس نے عالمی پالیسی سازوں کو دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔
مزید پڑھیے: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟

خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ 3.21 ڈالر (3.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 107.82 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کے سودے 3.17 ڈالر (3.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 103.22 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔

مرکزی بینکوں کے فیصلے

یورپی سینٹرل بینک نے گزشتہ ہفتے شرح سود میں اضافہ کیا ہے اور مزید اضافے کا اشارہ دیا ہے۔

دوسری جانب بدھ کو امریکی فیڈرل ریزرو، جمعرات کو بینک آف انگلینڈ اور جمعے کو بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود سے متعلق پالیسی فیصلے متوقع ہیں۔

ڈالر انڈیکس اور دیگر کرنسیاں

6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا انڈیکس 99.15 پر مستحکم رہا۔ یورپ کی واحد کرنسی یورو 1.159 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3524 ڈالر پر فروخت ہوتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp