’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے نے بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی مضبوطی کا رجحان برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم، عالمی کرنسی اور تیل کی مارکیٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر روپیہ 277.36 پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو پاکستانی روپیہ 277.37 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جاپانی ین بدھ کے روز فروری کے بعد اپنی مضبوط ترین سطح کے قریب مستحکم رہا جس نے ڈالر کو دباؤ میں رکھا، کیونکہ ٹریڈرز مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی جنگ کے پیشِ نظر تیل کی قیمتوں کے 100 ڈالر فی بیرل کی جانب بڑھنے کے اثرات کا جائزہ لے رہے تھے۔

یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے متعدد شہروں پر حملے کیے جس سے امریکا کے اتحادی ملک کو چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تنازع میں مزید الجھنا پڑا جبکہ امریکی افواج نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا اور ایران نے جواب میں اردن میں موجود ایک امریکی اڈے کو ہدف بنایا۔

کرنسی مارکیٹ میں اس صورتحال کے ردعمل میں ڈالر معمولی حد تک کمزور ہوا، تاہم بعض تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کمزوری دراصل گزشتہ ہفتے ین میں تیزی سے آنے والے اضافے کا نتیجہ تھی۔

یورو 1.1631 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 1.3546 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر انڈیکس جو امریکی کرنسی کا اپنی چھ بڑی حریف کرنسیوں کے مقابلے میں موازنہ کرتا ہے 98.15 پر رہا جو گزشتہ تقریباً دو ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

او سی بی سی کے حکمت عملی سازوں کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی توانائی کی بلند قیمتوں کے فیڈرل ریزرو کی پالیسی پر اثرات کو مرکزِ توجہ بنائے ہوئے ہے خصوصاً گزشتہ ہفتے کی مضبوط امریکی پے رولز رپورٹ کے بعد جس نے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کو دوبارہ زندہ کر دیا۔

کرنسی کی برابری کے ایک اہم اشاریے، تیل کی قیمتوں میں بھی بدھ کے روز اضافہ دیکھا گیا جہاں بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچرز 24 جولائی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی علامتی حد سے تجاوز کر گیا — کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے سے تیل کی سپلائی کے بارے میں تشویش میں مزید اضافہ کر دیا۔

مزید پڑھیے: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

برینٹ کروڈ فیوچرز 0721 جی ایم ٹی تک 2 ڈالر 15 سینٹ یا 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 100.07 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1 ڈالر 70 سینٹ یا 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 94.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا