پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر رضا اللہ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، جہاں ان کے اہلِ خانہ اور مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
رضا اللہ کو ایئرپورٹ پر دیکھتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، جبکہ اہلِ خانہ نے بھی قومی کرکٹر کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔
فاسٹ بولر رضا اللہ کا اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال
VC : Ahmed Ali Journalist pic.twitter.com/D5qKzFvd22— Sohail Imran (@sohailimrangeo) September 15, 2026
رضا اللہ نے حالیہ ٹیسٹ میچ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کی توجہ حاصل کی۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 63 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دار 81 رنز کی اننگز کھیلی۔
رضا اللہ کی بہترین اننگز نے نہ صرف پاکستانی شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے کرکٹ حلقوں میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔














