اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی اجلاس، اسحاق ڈار کی حکام کو مؤثر سفارتی رابطوں کی ہدایت

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے پروگرام اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں منعقدہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے لیے پاکستان کے مجوزہ پروگرام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور اسٹیفن ڈاؤٹی کی لندن میں اہم بیٹھک، قیام امن کے لیے سفارتکاری تیز کرنے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری (اقوام متحدہ) نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان کی مصروفیات کے مجوزہ پروگرام پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں، دوطرفہ اجلاسوں اور جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی دیگر اہم سفارتی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی ترجیحات اور انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سفارتکاری رنگ لے آئی، اسحاق ڈار نے اہم پیشرفت کی تصدیق کر دی

انہوں نے جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران پاکستان کی مؤثر اور فعال سفارتی شرکت یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ حکام کے درمیان قریبی رابطہ اور مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی روابط کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی بار عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ افریقہ میں، کینیا کو بڑی میزبانی مل گئی

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات دے دیں

دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ عقیدت، ’سانسوں کی مالا‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کا بڑا فیصلہ: حسینہ واجد کے بعد عبیدالقادر سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات کو پھانسی کا حکم

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘