بلوچستان کی ترقی کے اصل دشمن: ’بی ایل اے‘ کی خاران میں سڑک تباہ کرنے اور مشخیل میں لیتھیم پروجیکٹ پر حملے کی مذموم کوشش

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں فتنة الہندوستان بی ایل اے (BLA) کے دہشتگردوں نے خاران کے علاقے آری کلاگ میں چوری شدہ بھاری مشینری کے ذریعے پکی سڑک کو نقصان پہنچا کر عوامی نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 ستمبر 2026 کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز نے خاران میں سڑک بلاک کرنے اور ٹریفک معطل کرنے کی دہشتگردانہ کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ’فتنۃ الہندوستان‘ کا بلوچستان کی معیشت پر حملہ، تجارتی گاڑیوں کی لوٹ مار اور عوام کا معاشی استحصال

دوسری جانب مشخیل میں بی ایل اے نے لیتھیم کی تلاش کے ایک اہم معاشی منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جہاں انہوں نے 4 ڈرلنگ مشینیں اور 5 گاڑیاں نذرِ آتش کر دیں۔ یہ پروجیکٹ خطے کے لیے معاشی ترقی اور روزگار کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا طریقہ کار بالکل واضح ہے۔ پہلے وہ سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کو تباہ کر کے عوامی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں، اور پھر انہی مشکلات کو ریاست کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عوام کو سہولیات سے محروم کرنے والے یہ عناصر خود کو بلوچوں کا خیر خواہ نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو فوری طور پر عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، چین کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

ترجمان نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والا یہ ملک دشمن ایجنڈا مکمل طور پر ناکام ہوگا، اور ریاست بلوچستان میں سڑکوں کا جال، تعلیمی و طبی سہولیات اور معاشی مواقع کی فراہمی کا سلسلہ ہر صورت جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی بار عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ افریقہ میں، کینیا کو بڑی میزبانی مل گئی

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات دے دیں

دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ عقیدت، ’سانسوں کی مالا‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کا بڑا فیصلہ: حسینہ واجد کے بعد عبیدالقادر سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات کو پھانسی کا حکم

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘