پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی کا مستقبل، اسلام آباد میں 9ویں لیڈرز بزنس سمٹ کی تیاریاں

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نٹ شیل گروپ کے زیر اہتمام لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا 9واں ایڈیشن جمعرات، 17 ستمبر کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ رواں سال سمٹ کا موضوع ’دی نیکسٹ موو‘ ہے، جس میں وفاقی وزرا، عالمی اداروں کے نمائندے اور پاکستان کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

سمٹ میں پاکستان کی معاشی، ٹیکنالوجی اور جغرافیائی سیاسی سمت پر گفتگو کی جائے گی۔ گزشتہ سال ’نیویگیٹنگ دی اَن نون‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی سمٹ کے بعد رواں سال کا اجلاس غیر یقینی صورتحال سے نکل کر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اس دوران جائزہ لیا جائے گا کہ پاکستان کو معاشی، تزویراتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اگلا قدم کیا اٹھانا چاہیے اور اس عمل میں کون کردار ادا کرے گا۔

افتتاحی نشست

سمٹ کا آغاز ’دی نیکسٹ موو: ریڈنگ دی مومنٹ‘ کے عنوان سے افتتاحی نشست سے ہوگا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد علی خطاب کریں گے، جبکہ اے سی سی اے کی گلوبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوسیا ریئل مارٹن کلیدی خطاب کریں گی۔

دن کے دوران پانچ نشستیں ہوں گی۔ پہلی نشست ’جیوپولیٹکس، جیو اکنامکس اینڈ پاکستان‘ کے موضوع پر ہوگی، جس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ریجنل ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز، یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندے ڈاکٹر سیموئل رزک، بی اے ایس ایف پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو بیلی، انفراضامن پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ماہین رحمان اور ایکیومن کی ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے خان شریک ہوں گی۔

اگلی نشست ’بزنس، ٹیکنالوجی اینڈ دی نیو کمپیٹیٹو لینڈ اسکیپ‘ کے موضوع پر ہوگی، جس میں ویون گروپ کے چیف آف اسٹاف اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر سرکان اوزترک، ٹی سی ایس ہولڈنگز کی صدر سائرہ اعوان ملک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین عرفان وہاب خان، اباکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فاطمہ اسد سعید اور ابہی گروپ کے انٹرپرینیور اِن ریزیڈنس کبیر نقوی شرکت کریں گے۔

مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی پر نشست

’اے آئی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ اکنامک ویلیو‘ کے موضوع پر نشست میں ایس اے پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر گروتھ مارکیٹ یونٹس ثاقب صباح، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر مجیب زہور، موبی لنک بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری، فوڈ پانڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر منتقا پرچا اور سسٹمز لمیٹڈ کے گلوبل ٹیلی کام گروتھ لیڈر طارق رشید شریک ہوں گے۔

’کیپیٹل، فنانس اینڈ دی کانفیڈنس اکانومی‘ کے موضوع پر نشست میں پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی، این بی پی فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امجد وحید، مشرق پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ہمایوں سجاد، لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و شریک بانی محمد شعیب، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امتیاز گدار، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر اعجاز اور سسٹین ایڈیلیٹی یو ایس اے کے پارٹنر ساجد اسلم شریک ہوں گے۔

اختتامی نشست میں اہم شخصیات کی شرکت

سمٹ کا اختتام ’پاکستانز مومنٹ آف چوائس‘ کے عنوان سے نشست سے ہوگا، جس میں پاکستان کے نگران وزیراعظم 2023-24 سینیٹر انوارالحق کاکڑ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، پاکستان کے چیف آف ایئر اسٹاف 2015-2018 ایئر چیف مارشل سہیل امان، پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین زیاد بشیر، جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم اور دی ایکسپریس ٹریبیون کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فہد حسین شریک ہوں گے۔

لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2026 کوکا کولا پاکستان کی معاونت سے منعقد ہورہی ہے۔ اباکس اور سسٹمز ٹیکنالوجی پارٹنرز، ایس اینڈ پی گلوبل ریسرچ پارٹنر، اے سی سی اے نالج پارٹنر، سسٹین ایڈیلیٹی سسٹین ایبلٹی پارٹنر، سرینا ہوٹلز ہاسپیٹیلٹی پارٹنر اور وی کاسٹ آؤٹ ریچ پارٹنر ہیں۔

سمٹ کے دیگر شراکت داروں میں ابہی مائیکروفنانس بینک، انٹرلوپ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایف ایف سی، پارکو، پی ٹی سی ایل گروپ، فیصل بینک لمیٹڈ، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، موبی لنک بینک، مشرق، این بی پی فنڈز، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، لکی انویسٹمنٹس، فارم ایوو، بینک الحبیب لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، میزان بینک، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک، ٹی سی ایس اور ہلٹن فارما شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp