چوری ہو کر امریکا پہنچا پاکستان کا قدیم خزانہ واپس، 36 نوادرات مل گئے

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے چوری کرکے بیرون ملک اسمگل کی گئے 36 قدیم نوادرات امریکا سے پاکستان کو واپس کردیے گئے ہیں، جنہیں اب وطن لایا جائے گا۔

نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں اس حوالے سے تقریب ہوئی، جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی واپسی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

واپس کی جانے والی نوادرات میں چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والی ’یکشی‘ کی گرے شِسٹ شکل بھی شامل ہے، جبکہ دیگر 35 نوادرات ٹیراکوٹا سے بنی زرخیزی کی علامتی اشکال ہیں، جن کا تعلق تقریباً 2700 سے 3000 قبل مسیح سے بتایا گیا ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل نے کہا کہ چوری کیے گئے نوادرات کی قانونی واپسی سے ملک کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کا تحفظ ممکن ہوگا اور آنے والی نسلوں کو اپنی تہذیبی تاریخ سے آگاہی کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسکردو کا بدھا راک: حکومت کی نظروں سے اوجھل

امریکا سے پاکستانی نوادرات کی واپسی کا یہ سلسلہ اس سے پہلے بھی جاری رہا ہے۔ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے مئی 2025 میں پاکستان کی 39 نوادرات کی واپسی کا اعلان کیا تھا، جبکہ 2026 میں امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی سیکڑوں نوادرات کی واپسی کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp