ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان ویمنز ٹیم کل کوارٹر فائنل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے حصول کی مہم کا آغاز جمعرات کو تھائی لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل سے کرے گی۔

نِشِن، جاپان کے کوروگی ایتھلیٹک پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹی20 کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔

پاکستانی ٹیم رواں ہفتے کے آغاز میں ایچی ناگویا پہنچی تھی، جہاں کھلاڑیوں نے ناک آؤٹ مرحلے کی تیاری کے لیے 2 تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی

پاکستان ٹیم گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کر رہی ہے۔

پاکستان کی تیاریوں کو وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی کی عدم موجودگی سے دھچکا لگا ہے، جو اپنی والدہ کی علالت کے باعث جاپان سفر نہیں کرسکیں۔ ان کی جگہ گل فیروزہ وکٹوں کے پیچھے ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

پاکستان کی ٹیم 2023 میں ہانگژو میں ہونے والے گزشتہ ایشین گیمز میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کرے گی، جہاں اسے کانسی کے تمغے کے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات کو دوسرے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ چین سے ہوگا، جبکہ باقی 2 کوارٹر فائنلز جمعے کو کھیلے جائیں گے۔ ملائیشیا کا مقابلہ سری لنکا اور ٹاپ سیڈ بھارت کا میزبان جاپان سے ہوگا۔

ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے براہ راست کوارٹر فائنل مرحلے سے شروع ہورہے ہیں۔ سیمی فائنلز اتوار کو ہوں گے جبکہ فائنل اور کانسی کے تمغے کا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو علیا ریاض، نشرہ سندھو، گل فیروزہ، ایمن فاطمہ اور شوال ذوالفقار سے بھی اہم کردار کی توقع ہے۔

تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی پاکستان کو اتوار کے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور ٹیم کی تمغے کے حصول کی امیدیں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اسکواڈ

پاکستانی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان ناصر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، حمنا بلال، مومنہ ریاست، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور امِ ہانی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

بھارتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، آج بہت مشکل سے بچے ہیں، خوفزدہ اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو وائرل

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 25 سالہ رفاقت، خصوصی جشن منانے کی تیاری

بند صنعتی یونٹس کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع، وزیر سیاحت عبدالرحمان آرائیں کی محکمے کو ہدایات جاری

موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کے لیے فیول سبسڈی، وزیراعظم کا بڑا حکم

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘