غزہ : پناہ گزینوں کی رہائشی عمارت منہدم، 21 افراد جاں بحق

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والی 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ سٹی میں منہدم ہونے والی عمارت جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی حملے سے جزوی طور پر تباہ ہوگئی تھی، تاہم بدھ کے روز عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان زاہر الوحیدی نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 60 بچوں سمیت 100 افراد کی باقیات برآمد، تدفین پر رقت آمیز مناظر

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عمارت کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی فوری طور پر کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی۔ غزہ میں جنگ کے دوران بڑی تعداد میں عمارتیں تباہ یا متاثر ہوچکی ہیں، جس کے باعث کمزور عمارتوں کا منہدم ہونا ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی انتہا پسند وزیر ایتمار بین گویر کا غزہ سے 18 لاکھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ بے نقاب

دوسری جانب جنگ بندی کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود غزہ میں تعمیر نو کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک تعمیر نو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا