پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، 17 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp