فیکٹ چیک: عمران خان نے یونیورسٹیاں بنائیں یا پہلے سے قائم تھیں؟

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کو عمران خان کے دورِ حکومت میں قائم کیے جانے کے دعوے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، تاہم فیکٹ چیک میں دعوے کی حقیقت جانچنے پر کئی اہم تاریخی حقائق سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی سے وابستہ ایک نوجوان نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیاں عمران خان کے دور حکومت میں بنائی گئی ہیں، تاہم اس دعوے کا فیکٹ چیک کیا گیا تو حقائق اس کے برعکس سامنے آئے۔

سوشل میڈیا پر اس دعوے کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ آج کے دور میں مصدقہ معلومات تک رسائی آسان ہونے کے باوجود سیاسی وابستگی کی وجہ سے تاریخی حقائق کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیکٹ چیک: عمران خان کی داڑھی والی ویڈیو وائرل، ماجرا کیا ہے؟

کبھی یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال عمران خان نے بنایا، تو کبھی تاریخی اسلامیہ کالج پشاور کے بارے میں بھی ایسی ہی غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پشاور کا تاریخی اسلامیہ کالج برطانوی دور حکومت میں 1913ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا تحریک پاکستان اور خطے کی تعلیمی تاریخ سے گہرا تعلق ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنان کو کسی بھی بات کو آگے بڑھانے سے پہلے مصدقہ ذرائع یا انٹرنیٹ پر موجود معلومات سے حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے۔

عوامی سطح پر یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے ترقیاتی دعووں، جن میں درخت لگانے کے منصوبے، ڈیموں کی تعمیر اور ہاؤسنگ اسکیموں کے وعدے شامل ہیں، کی حقیقی صورتحال کیا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp