انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری
کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.25 روپے پر بند ہوئی جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل جمعرات کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 277.26 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ
بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافے سے قبل ایشیائی مارکیٹ کے آغاز پر جاپانی ین میں معمولی کمی دیکھی گئی اور وہ 156.19 ین فی ڈالر پر آ گیا۔ برطانوی پاؤنڈ 1.3359 ڈالر اور یورو 1.1478 ڈالر پر مستحکم رہے۔
مزید پڑھیں: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟
6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا انڈیکس 100.21 پر رہا۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق، فیڈرل ریزرو کی جانب سے اگلے ماہ شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کا امکان 53 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
خام تیل کی قیمتیں
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/a7gMHCJgg3#sbpexchangerate pic.twitter.com/0UkoXOW5oW
— SBP (@StateBank_Pak) September 18, 2026
سپلائی کی تشویش میں کمی کے باعث برینٹ کروڈ 79 سینٹس (0.75 فیصد) کمی کے ساتھ 104 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 70 سینٹس (0.69) کمی کے ساتھ 101.20 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔














