سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، چاندی بھی مہنگی

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے کتنا سونا برطانیہ منتقل کیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,60,336 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,914 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3,94,663 روپے کی سطح پر فروخت ہوا۔

کمی کا سابقہ ریکارڈ

اس سے قبل جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونا 4,53,436 روپے پر آ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ کا اثر

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69 ڈالر کے اضافے سے 4,378 ڈالر تک پہنچ گئی جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑا۔

چاندی کی قیمتیں

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جہاں فی تولہ چاندی 300 روپے مہنگی ہو کر 7,169 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp