آوارہ کتوں کے مسئلے پر انتظامیہ کیخلاف انوکھا احتجاج، دفتر میں افسر کی میز پر کتے چھوڑ دیے

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھارت میں مظاہرین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نپھاڑ میں پیش آیا، جہاں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ ڈسٹرب‘: چینی خاتون کا کم تنخواہ کے خلاف انوکھا احتجاج

مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر پہنچے، جہاں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے بوری سے کتے نکال کر افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔

بعدازاں مظاہرین نے چیف آفیسر کو نوٹوں کی مالا پہنانے کی بھی کوشش کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، خواتین اور گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی عام ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انوپم کھیر کا میز پر چڑھ کر انوکھا احتجاج

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ آوارہ کتوں کے مسئلے کے باوجود اب تک اس کے حل کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp