کیوبا میں بجلی کا قومی نظام ایک بار پھر مکمل طور پر بیٹھ گیا، جس کے باعث ملک بھر میں تاریکی چھا گئی، جبکہ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو بجلی، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی ممکنہ طویل بندش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔
فاکس نیوز کے مطابق کیوبا میں جمعہ کو بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوا، جس کی وجہ امریکی سفارتخانے نے ملک کے بجلی کے نظام کا ’مکمل انہدام‘ قرار دیا ہے۔ کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔
BREAKING: 🇨🇺
Cuba’s national power grid suffered a total collapse on Friday, leaving more than 9 million people across the island without electricity in a nationwide blackout. pic.twitter.com/1rqEk21VIF
— Military Media (@hehe_samir) September 18, 2026
امریکی سفارتخانے نے کیوبا میں موجود یا وہاں سفر کا ارادہ رکھنے والے امریکی شہریوں کو صورتحال کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سفارتخانے کے مطابق بجلی کی بندش کے ساتھ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے کیوبا پر نئی پابندیاں عائد کردیں، توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ
سفارتخانے نے کہا کہ کیوبا کا بجلی کا نظام مسلسل غیر مستحکم ہو رہا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک بھر میں متعدد مرتبہ بجلی کی بندش ہوچکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر طے شدہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش بھی جاری ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں ان بندشوں کا دورانیہ اور تعداد بڑھ گئی ہے۔
کیوبا کی وزارت توانائی نے بھی ملک گیر بجلی کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
Alerta de seguirdad Embajada de los Estados Unidos en La Habana, Cuba (18 de septiembre de 2026)
Ubicación: Cuba
Evento: A las 1:57 p. m. (hora del este), Cuba sufrió un apagón total debido al colapso de su red eléctrica. Se está investigando la causa del colapso y se… pic.twitter.com/eOfVnulJoT
— Embajada de los Estados Unidos en Cuba (@USEmbCuba) September 18, 2026
کیوبا کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور ملک میں ایندھن کی قلت، پرانے اور بوسیدہ بنیادی ڈھانچے اور امریکی پابندیوں کے باعث بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام شدید دباؤ میں ہے۔ ملک میں مکمل بلیک آؤٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی مختلف علاقوں میں مرحلہ وار بجلی بند کی جاتی ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیوبا میں گزشتہ ماہ بھی ملک گیر بجلی کی بندش ہوئی تھی، جبکہ جمعہ کو ہونے والا بلیک آؤٹ رواں سال کا ساتواں قومی پاور بریک ڈاؤن ہے۔














