ملک بھر میں دریائے سندھ سمیت تمام بڑے اور چھوٹے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی صورتحال بھی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور اور خیبر پختونخوا کے فلڈ سیل، محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری تازہ ہائیڈرولوجیکل اور فلڈ رپورٹس کے مطابق ملک کے تمام بڑے دریاؤں، معاون دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے اور کسی مقام پر سیلابی صورتحال نہیں۔
ملک کے بالائی علاقوں میں 1 سے 2 ڈگری درجہ حرارت اضافے کا امکانhttps://t.co/7p28bke9iR pic.twitter.com/HLwaOsHrdL
— FFDLahore (@ffdlhr) September 19, 2026
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 71 ہزار 978 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 61 ہزار 978 کیوسک ہے۔ دونوں مقامات سمیت دریائے سندھ کے دیگر مقامات پر پانی کے بہاؤ کو معمول کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل
دریائے کابل، جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام معاون دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے اور کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ رپورٹ نہیں ہوا۔
19 ستمبر 2026, وفاقی اور صوبائی ریجنز کے آج کے کم سے کم اور گزشتہ روز کے زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کردہ درجہ حرارت۔
Islamabad Zeropoint Min 18.5, Skardu Min 6.4.https://t.co/IZTSODYnLG pic.twitter.com/CXMEbJxFBM— FFDLahore (@ffdlhr) September 19, 2026
19 ستمبر 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1539.52 فٹ ہے اور ذخیرے کا تقریباً 89 فیصد پانی موجود ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1218.65 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈیم تقریباً 75.6 فیصد بھرا ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔














