اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 28 جون تک بارش کا امکان

جمعہ 23 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم آزاد کشمیر، مری اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، کشمیراورگردو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

24جون کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

25جون کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

26جون کا موسم

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

27جون کا موسم

گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

28جون کا موسم

گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی سندھ اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں