خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں، ریاست کو دفاع کے ساتھ قوم میں بے خوفی کا جذبہ بھی پیدا کرنا ہوگا، ملک احمد خان

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور کسی بیرونی طاقت کو اس کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ریاست کو دفاع کے ساتھ قوم میں بے خوفی کا جذبہ بھی پیدا کرنا ہوگا۔

گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کئی دہائیوں سے جنگوں اور تنازعات کا سامنا کیا ہے، ہم ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں ہر طرف جنگیں، کشیدگی اور تباہی کے مناظر دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران وہ خود موجود تھے اور لوگوں، طلبہ اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں ہر دہائی میں کسی نہ کسی جانب جنگ یا کشیدگی دیکھنے کو ملتی ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کسی سیاسی جماعت کو فوج کے بارے میں نازیبا بات کرنے کا حق نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایسے حالات میں ریاست اور قوم کو خوف کے بجائے بے خوفی کے جذبے کے ساتھ اپنے دفاع اور خودمختاری کا تحفظ کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق پاکستان کو یہ احساس برقرار رکھنا چاہیے کہ وہ ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنی آزادی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ریاست جب سیکیورٹی اور دفاع سے متعلق کوئی ذمہ داری اٹھاتی ہے تو یہ ذمہ داری صرف ریاست تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ معاشرے میں بھی اس سوچ کو فروغ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی پالیسی اور اقدامات کے ساتھ عوام میں بھی یہ شعور اجاگر کیا جانا چاہیے کہ دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مکہ میں ہونے والے سیکیورٹی معاہدے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور باہمی سیکیورٹی کے اقدامات کی اپنی اہمیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

کوہاٹ: پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے اہم شواہد مل گئے، حملہ آور غیرملکی نکلا

مریم نواز کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں