اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے، ان کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔
آصف اقبال کو دل کی تکلیف کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے اور اسٹیج اداکاری اور کامیڈی کے باعث اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے۔
ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی۔














