کیمپ ڈیوڈ کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیارے کو امریکی ایف 16 نے روک لیا

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میری لینڈ میں واقع صدارتی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے۔ طیارے کو حفاظتی کارروائی کے بعد ممنوعہ علاقے سے بحفاظت باہر نکال دیا گیا۔

امریکی فضائی دفاعی کمانڈ (نوراد) کے ایف 16 لڑاکا طیارے نے ہفتے کی صبح ریاست میری لینڈ کے علاقے تھرمنٹ کے اوپر ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک نجی طیارے کو روک لیا۔

یہ بھی پڑھیے ایران کا خطرہ، ٹرمپ کو تیسرے طیارے میں منتقل کیا گیا

امریکی نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ سے وابستہ فرسٹ ایئر فورس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔ ایف 16 نے طیارے کے پائلٹ کی توجہ حاصل کرنے اور رابطے کے لیے شعلہ نما فلیئرز بھی فائر کیے، جو زمین پر موجود افراد کو بھی دکھائی دے سکتے تھے۔

بیان کے مطابق فلیئرز سے زمین پر موجود لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ نوراد کے طیارے نے عمومی ہوا بازی کے اس طیارے کو محفوظ طریقے سے ممنوعہ فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیے ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کی شام میری لینڈ کے کیٹو کٹن پہاڑی سلسلے میں واقع کیمپ ڈیوڈ پہنچے تھے اور ہفتے کے اختتام تک وہیں قیام متوقع تھا۔ امریکی حکام کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والا طیارہ صدر ٹرمپ یا کیمپ ڈیوڈ کے لیے کسی خطرے کا باعث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp