احسن آباد میں ایک خاندان کے 5 افراد کی پراسرار موت، پولیس کا خودکشی کا شبہ

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سائٹ احسن آباد میں ایک فلیٹ سے ڈاکٹر، ان کی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں لاشیں کئی روز پرانی ہیں اور عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ کے ایک کمرے سے ملی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، جبکہ مرنے والا شخص ڈاکٹر اور گھر کا کفیل تھا۔ پانچوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی، جبکہ لاشوں کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر خاندان کے افراد نے خودکشی کی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جائے اور تحقیقات کے حتمی نتائج سامنے لائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp