بلوچستان کے 32 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے 32 اضلاع میں ایک ہفتے پر محیط انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، جس کے دوران 5 سال سے کم عمر تقریباً 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 ہزار 193 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تعینات ٹیموں میں 621 فکسڈ سائٹ ٹیمیں جبکہ 392 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز، پاکستان میں رواں سال تعداد 3 ہو گئی

انسدادِ پولیو مہم 7 روز تک جاری رہے گی اور صوبے کے 32 مقررہ اضلاع میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق یہ مہم بلوچستان میں ماحولیاتی نمونوں کی حالیہ رپورٹ کے بعد شروع کی جا رہی ہے، جس میں پولیو وائرس کے 2 مثبت ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp