جاپان میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں طاقتور سمندری طوفان ’دوجوان‘ کے باعث موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ 4 لاپتا ہوگئے۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ تقریباً 50 ہزار گھروں کی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
🌊 TYPHOON TROUBLE: Visitors to Disneyland Tokyo encountered rough conditions as Typhoon Dujuan smashed the country over the weekend. pic.twitter.com/RZ9ZZ7tgUx
— FOX Weather (@foxweather) September 21, 2026
نشریاتی ادارے کے مطابق کاناگاوا اور چیبا کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کاناگاوا کے شہر یوکوہاما کے قریب ایک گھر میں مٹی داخل ہونے سے 60 سال کی ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔
کاناگاوا کے شہر میورا میں امدادی کارکنوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ایک مکان سے ملبہ ہٹایا اور ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری رکھی۔
طوفان کے شمال مشرق کی جانب بڑھنے کے بعد ایک مقامی رہائشی نے قریبی سڑک سے جمع ہونے والی بھاری مقدار میں کیچڑ بھی صاف کیا۔
🇯🇵 JAPAN FLOODS AS TYPHOON NO. 25 HITS KANTO
Kamakura, Kanagawa: Streets are inundated, cars stranded, & residents pushing water-damaged vehicles
Ichikawa, Chiba: Floodwater is rising
Typhoon Dujuan is bringing torrential rain#Typhoon25 #千葉 #冠水 #sallandık #台風25号 https://t.co/fdWckv6W0o pic.twitter.com/9PEUXMGWwG
— Daily Briefs (@Daily_Briefs_) September 21, 2026
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق خطے میں تقریباً 50 ہزار گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
طوفان ’دوجوان‘ ایسے وقت میں جاپان سے ٹکرایا ہے جب دنیا کے مختلف خطوں، بشمول مشرقی ایشیا، شمالی امریکا اور یورپ میں غیر معمولی شدید بارشوں، سیلاب اور سمندری طوفانوں کا سلسلہ جاری ہے۔












