چین کے شہر شنگھائی میں 48ویں ورلڈ اسکلز مقابلوں کا آغاز ہوگیا، جس میں 68 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 1385 نوجوان ماہرین 64 مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے مقابلے کے انعقاد پر تہنیتی خط بھیجا، جو افتتاحی تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا، جبکہ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے تقریب میں شرکت کی اور مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت کے بڑھتے خطرات، چین میں قومی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھ گئے
منتظمین کے مطابق چین کے 71 نوجوان ماہرین تمام 64 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں تعمیرات، مینوفیکچرنگ، انجینیئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، فیشن اور ذاتی خدمات سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔
اس سال مقابلے میں 7 نئے شعبے شامل کیے گئے ہیں، جن میں ریل گاڑیوں کی ٹیکنالوجی، بغیر پائلٹ فضائی نظام، اسمارٹ سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ٹیسٹنگ شامل ہیں۔
The 48th WorldSkills Competition opened in Shanghai on September 22. @WorldSkills
A total of 1,385 competitors from 68 countries and regions are taking part. The event runs through September 27. pic.twitter.com/K1dbAhVGRW
— 鳳凰資訊 PhoenixTV News (@PhoenixTV_News) September 23, 2026
ورلڈ اسکلز مقابلہ ہر 2 سال بعد منعقد ہوتا ہے اور اسے دنیا کا اہم ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کا مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ رواں مقابلے کے مقابلوں کا سلسلہ 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔
چین 2010 میں ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل کا رکن بنا تھا اور گزشتہ 4 مقابلوں میں طلائی تمغوں اور مجموعی پوائنٹس، دونوں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔













