نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے تجربہ کار کمانڈر صالح ریگستانی کو فوجی آپریشنز کی ذمہ داری سونپ دی

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے سربراہ احمد مسعود نے سینئر کمانڈر صالح محمد ریگستانی کو تنظیم کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں آپریشنز کمانڈر مقرر کردیا۔

این آر ایف نے منگل کی صبح ایکس پر احمد مسعود کے جاری کردہ حکم نامے کا متن شائع کیا۔ حکم نامے میں تمام عہدیداروں اور کمانڈروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیمی ڈھانچے اور ضوابط کے مطابق صالح ریگستانی کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کے حملوں میں اضافہ، ایک ماہ میں 50 کارروائیوں کا دعویٰ

احمد مسعود کے مطابق یہ تقرری صالح محمد ریگستانی کے پس منظر اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جس کا مقصد فوجی امور کی تنظیم کو بہتر بنانا اور این آر ایف کے فوجی ہیڈکوارٹرز کے اندر رابطہ کاری مضبوط کرنا ہے۔

ریگستانی اس سے قبل احمد شاہ مسعود کی قیادت میں سوویت افواج اور طالبان کے خلاف مزاحمت میں بھی حصہ لے چکے ہیں اور انہیں احمد شاہ مسعود کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

21 ستمبر کو این آر ایف نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں ریگستانی کو ایک پہاڑی علاقے میں دکھایا گیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ بیرونِ ملک رہنے کے بعد وہ افغانستان واپس آچکے ہیں اور اب ہندوکش کے پہاڑوں میں موجود ہیں جہاں سے وہ طالبان کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، کارروائیوں کا دائرہ کئی صوبوں تک پھیل گیا

احمد مسعود نے تقرری سے متعلق بیان اپنی ایکس پوسٹ پر بھی شیئر کیا اور اس کے ساتھ فردوسی کی شاہنامہ کے دو اشعار درج کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp