وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات، پولیو اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے، صحت، زراعت، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے رواں ماہ کے اوائل میں گیٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم کے دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے، ماں و بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔

مزید پڑھیں:بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل عرصے سے جاری معاونت پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا بھی اظہار کیا۔

بل گیٹس نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کا مکمل خاتمہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں پولیو ویکسینیشن پروگرام کے لیے صوبائی حکومتوں کو وزیراعظم کی جانب سے فراہم کردہ ذاتی رہنمائی کی بھی تعریف کی۔

ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار اور صحت عامہ، زراعت، ڈیجیٹل جدت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو زرعی شعبے میں حکومتی اصلاحات سے آگاہ کیا، جن میں جدت، بایوٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، تحقیق اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑ کر الگ ادارہ قائم کرنے کا اعلان

دونوں رہنماؤں نے بہتر بیجوں کی تیاری، مویشیوں کی جینیاتی بہتری اور ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی پائیدار ترقی، تکنیکی پیش رفت اور سماجی شعبوں میں بہتری کے لیے شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ ملکی سیریز، سفیان مقیم اسکواڈ سے باہر، بیٹر معاذ صداقت کی ٹیم میں انٹری

ناسا کی ڈارک میٹر ویب سیمولیشن نے کائنات کا پوشیدہ جال بے نقاب کر دیا

برطانوی شاہی خاندان میں دوریاں ختم ہونے کا امکان، پرنس ہیری، میگن مارکل نے معافی مانگنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد: بچوں کے نازیبا مواد کا انٹرنیشنل نیٹ ورک تباہ، اپنے بچوں کی غیرمناسب ویڈیوز بناکر بیچنے والا باپ بھی گرفتار

ایلون مسک کے اسٹارلنک کو  ٹکر، چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 28 واں بیچ خلا میں روانہ کردیا

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟