قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار کے پاس لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیٹیشن ہونا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق امیدوار کے لیے کم از کم 5 سال کا متعلقہ تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ خواہش مند افراد 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اور انہوں نے بورڈ کو اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے سے آگاہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز 2026: پاکستان کرکٹ ٹیم کی کراچی میں تیاریوں کا آغاز

ایشلے نوفکی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایشین گیمز کو ان کی آخری سیریز قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے نئے بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp