پاکستانی روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت کہاں پہنچی؟

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا تسلسل برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.20 روپے پر بند ہوئی، جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل منگل کے روز روپیہ 277.21 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر اور عالمی کرنسیاں

عالمی سطح پر بدھ کے روز امریکی ڈالر شرح سود میں ممکنہ اضافے کی توقعات کے باعث دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، جبکہ ڈالر انڈیکس 100.56 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ یورپی کرنسی یورو 1.1446 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3337 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

جاپانی ین 157.55 فی ڈالر پر رہا۔ جاپانی حکام کی جانب سے مارکیٹ میں ممکنا مداخلت کے خوف کے باوجود تاجر بینک آف جاپان کے اقدامات کو متوقع سخت پالیسی کے لحاظ سے ناافی سمجھ رہے ہیں۔

مرکزی بینکوں کی پالیسی اور افراط زر

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی قیمتوں کے باعث افراط زر (مہنگائی) کے خدشات برقرار ہیں جس کے پیشِ نظر فیڈرل ریزرو کے حکام نے افراط زر میں کمی نہ آنے کی صورت میں شرح سود میں مزید اضافے کا اشارہ دیا ہے۔

سفارتی پیشرفت

تاجر اور سرمایہ کار امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بھی منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آ سکے۔

خام تیل کی قیمتیں

مسلسل چھٹے سیشن میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

برینٹ کروڈ 1.09 ڈالر (1.1 فیصد) کی کمی کے ساتھ 98.16 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.50 ڈالر (1.67 فیصد) گر کر 89.01 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp