پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، دفعہ 144 نافذ

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشتگردی کا خدشہ: صوبے بھر میں 5 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا ہے، شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp