پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کو نیٹ لانچرز فراہم کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری کے ساتھ مظاہرین پر پھینکا جائے گا۔ مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو جدید وسائل کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کو جدید NET LAUNCHER فراہم کیا گیا ہے، جو ہنگامی صورتحال میں پولیس کی کارروائیوں میں معاون ہوگا۔… pic.twitter.com/nPo1V1Mb7E
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2026
وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی
پولیس کے مطابق جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔














