وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشتگردی کا خدشہ: صوبے بھر میں 5 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا ہے، شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔














