وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی کونسل کے صدر سے ملاقات، تجارت سمیت اہم امور پر گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

انتونیو کوسٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری اہم ہے، جبکہ اس شراکت داری کے دائرہ کار اور جمہوریت، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے مشترکہ عزم کی عکاسی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان میں ہوتی ہے۔

یورپی کونسل کے صدر کے مطابق ملاقات میں استحکام اور سلامتی کے امور پر تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت سے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام تک پاک یورپی یونین شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو قومی دن پر مبارکباد، پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

انتونیو کوسٹا نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایران کے درمیان تنازع میں ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم کیا اور اس پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp