چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے بڑا اقدام

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے وکلا کے دلائل کا وقت مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں:آئین کی پاسداری معاشرتی استحکام کی ضمانت ہے، چیف جسٹس امین الدین کا نئے عدالتی سال کے آغاز پر خطاب

چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں اسٹاپ واچ لگوا دی، ہر وکیل کو دلائل کے لیے صرف 10 منٹ دیے جائیں گے۔

10 منٹ مکمل ہوتے ہی کمرہ عدالت میں نصب اسٹاپ واچ سے بیپ بجنا شروع ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:29 سال سے قید سزائے موت کے مجرم کی اپیل خارج، نظرثانی درخواست گم ہونے کا انکشاف

چیف جسٹس امین الدین خان کے مطابق وکلا کے دلائل کے وقت کے تعین سے مقدمات کی سماعت جلد مکمل کرنے اور فیصلوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp