29 سال سے قید سزائے موت کے مجرم کی اپیل خارج، نظرثانی درخواست گم ہونے کا انکشاف

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے 29 برس سے جیل میں قید سزائے موت کے مجرم جہانزیب خان کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی، جبکہ سماعت کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سپریم کورٹ میں 2005 سے زیرالتواء نظرثانی درخواست کا سراغ نہیں مل سکا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب نظرثانی درخواست پہلے ہی زیرالتواء ہے تو آئینی عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہانزیب خان کو 1997 میں مردان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ مردان کی ٹرائل کورٹ نے 2000 میں انہیں سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں اپیلوں میں بھی برقرار رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے4 بہنوں کا حصہ ایک ہی بہن کو کیوں ملا؟ وفاقی آئینی عدالت میں جائیداد تقسیم کیس کی سماعت

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 2005 میں سزا برقرار رکھی تھی، جس کے بعد نظرثانی درخواست دائر کی گئی، تاہم آج تک اس درخواست کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ان کے مطابق جیل حکام نے 2020 میں بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ کر نظرثانی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جواب نہ ملنے کے باعث سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ سزا برقرار رکھ چکی ہے، اس لیے وہ اس میں تبدیلی نہیں کر سکتی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اپیل 79 روز کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے، جبکہ تاخیر کی وجوہات زبانی مؤقف اور درخواست میں درج مؤقف سے مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وجوہات درخواست میں لکھی گئی ہیں، ان کی بنیاد پر تاخیر نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔

اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تاخیر سے متعلق متفرق درخواست سابق وکیل نے دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، 1985 سے جاری جائیداد تنازع ختم

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ اگر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے تو وفاقی آئینی عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے بھی ریمارکس دیے کہ مناسب یہی ہوگا کہ درخواست گزار سپریم کورٹ میں زیرالتواء نظرثانی درخواست کی پیروی کرے، کیونکہ ممکنہ ریلیف وہیں سے مل سکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

یوکرین کا چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کے اسٹوریج پر روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے دوران بہادری دکھانے والے وارڈ بوائے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، ایوارڈ کا اعلان

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ